QR CodeQR Code

سوپور واقعہ کو لیکر لواحقین اور دیگر لوگوں سے بیانات قلمبند کرنیکی ہدایت جاری

21 Sep 2020 10:56

سوپور کے نوجوان عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار کی مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاکت کے معاملے کی مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اے ڈے سی کو 20 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوپور میں مبینہ طور پر نوجوان کی زیر حراست ہلاکت کے سلسلے میں کوئی بھی معلومات رکھنے والوں کو سامنے آنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس حراستی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے انکوائری آفیسر (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) نے مہلوک نوجوان عرفان احمد ڈار کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو اپنے بیانات قلم بند کرنے کے لئے کہا ہے۔ سوپور کے نوجوان عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار کی مبینہ طور پر پولیس حراست میں ہلاکت کے معاملے کی مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اے ڈے سی کو 20 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں تحقیقاتی آفیسر نے لواحقین اور دیگر لوگوں، جن کو اس واقعہ کے بارے میں کوئی علمیت ہے، سے کہا ہے کہ وہ آج سے اپنے بیانات قلمبند کرائیں۔

انکوائری آفیسر کی جانب سے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ میں ایک اشتہار (نوٹس) کے ذریعہ متعلقین کو مطلع کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عرفان احمد کے لواحقین کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں، جن کو واقعہ کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو، سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیانات تحقیقاتی آفیسر کے سامنے قلم بند کرائیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیانات تحریری یا زبانی 20 اور 21 ستمبر کو ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر سوپور کے سامنے صبح دس سے دن کے ایک بجے تک جبکہ 22 سے 26 ستمبر تک اے ڈی سی آفس بارہمولہ میں صبح دس سے چار بجے تک ریکارڈ کراسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887457/سوپور-واقعہ-کو-لیکر-لواحقین-اور-دیگر-لوگوں-سے-بیانات-قلمبند-کرنیکی-ہدایت-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org