QR CodeQR Code

16 لاکھ 79 ہزار لوگوں کو اقامتی اسناد جاری ہوگئیں، کشن ریڈی

21 Sep 2020 08:53

پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ 79 ہزار 789 لوگوں کو ابھی تک یہ اسناد فراہم کی گئیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیرمیں ابھی تک 16 لاکھ 79 ہزار افراد کو اقامتی اسناد جاری کی گئی ہیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی حکومت کی طرف سے موصول اعداد و شمار کے مطابق کل 21 لاکھ 13 ہزار 879 لوگوں نے اقامتی اسناد کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ پارلیمنٹ میں ایک تحریری سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 16 لاکھ 79 ہزار 789 لوگوں کو ابھی تک یہ اسناد فراہم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 121630 درخواستوں کو نامکمل دستایزات ساتھ ہونے کی بنا پر رد کیا گیا ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر اقامتی اسناد کی فراہمی کے ضابط 2020 کے مطابق درخواست کے ساتھ کئی دستاویزات کا ساتھ رکھنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن درخواستوں کے ساتھ متعلقہ دستاویزات نہیں تھیں، انہیں رد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے پرویژنل ری ہیبلٹیشن افسر کے مطابق 1971ء کی بھارت و پاک جنگ کے دوران چھمب سیکٹر میں 6565 گھرانے مہاجر درج ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کنبوں کے لئے 4 ایکڑ آبپاشی یا 6 ایکڑ بغیر آبپاشی کے اراضی الاٹ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہر کنبے کو 75 ہزار روپے کی مالی مدد بھی دی گئی۔ ریڈی نے کہا کہ 1947ء کی بھارت پاک جنگ کے دوران پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 31619 کنبے ترک سکونت کرگئے جن میں سے 26319 کنبے مقبوضہ کشمیر میں رجسٹر ہو کر آباد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 5300 کنبے ملک کے دیگر حصوں میں بس گئے۔


خبر کا کوڈ: 887459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887459/16-لاکھ-79-ہزار-لوگوں-کو-اقامتی-اسناد-جاری-ہوگئیں-کشن-ریڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org