QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ

21 Sep 2020 08:47

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل حکومت مخالف تحریک کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے دو روز میں دوسری مرتبہ نواز شریف سے رابطہ اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، جیل بھرو تحریک پر غور بھی کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان تحریک انصاف حکومت کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجاج اور جیل بھرو تحاریک چلانے کے معاملات پر مشاورت کی گئی، مسلم لیگ نواز کے قائد نے مولانا فض الرحمن کی تجاویز سے اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 887460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887460/مولانا-فضل-الرحم-ن-کا-نواز-شریف-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org