0
Monday 21 Sep 2020 09:46

اے پی سی، جی بی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مطالبہ، شفاف انتخابات پر زور

اے پی سی، جی بی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مطالبہ، شفاف انتخابات پر زور
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں جہاں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کیا وہاں گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اے پی سی کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقررہ وقت پر صاف، شفاف اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات کرائے جائیں اور انتخابات کے بعد قومی اتفاق رائے سے گلگت بلتستان کو قومی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس قرار دیتا ہے کہ گلگت بلتستان کا خطہ بہت حساس ہے، وہاں انتخابات میں ایجنسیز کی مداخلت ختم کی جائے تاکہ کوئی ان انتخابات کی شفافیت پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے عمل پر گہری نظر رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 887488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش