QR CodeQR Code

کشمیریوں کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، راجہ فاروق

21 Sep 2020 10:51

مظفرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تڑپ نئی نسل کے خون میں شامل ہو چکی ہے، کشمیریوں کی تحریک دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے ایک مثال ہے جو انسانی تاریخ کے بدترین مظالم اور سفاکیت کے سامنے برسرپیکار ہیں۔کشمیریوں کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں۔کشمیری پہلے جھکیں ہیں نہ اب جھکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 887503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887503/کشمیریوں-کی-تحریک-فیصلہ-کن-مرحلے-میں-داخل-ہو-چکی-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org