QR CodeQR Code

واشنگٹن،قرضوں کی حد پر معاہدے کے بعد کانگریس میں ووٹنگ آج ہو گی

1 Aug 2011 22:47

اسلام ٹائمز:امریکی کانگریس کے اجلاس جاری ہیں جن میں اس معاہدے کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ کانگریس میں اس ڈیل کے نکات پر بحث جاری ہے جس کے بعد اس معاہدے پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کئی ماہ کے بحث و مباحثے کے بعد حکمران جماعت اور اپوزیشن حکومتی قرضوں کی حد میں اضافے پر متفق ہو گئے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن رہنماؤں کے اتفاق کے بعد اس معاہدے پر کانگریس میں آج ووٹنگ کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت دس سال کے دوران حکومتی اخراجات میں دس کھرب ڈالر کی کمی کی جائے گی۔ نومبر تک خسارے میں کمی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ امریکی کانگریس کے اجلاس جاری ہیں جن میں اس معاہدے کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ کانگریس میں اس ڈیل کے نکات پر بحث جاری ہے جس کے بعد اس معاہدے پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 88752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/88752/واشنگٹن-قرضوں-کی-حد-پر-معاہدے-کے-بعد-کانگریس-میں-ووٹنگ-ا-ج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org