QR CodeQR Code

نواز شریف کی رپورٹس نہ جعلی ہیں اور نہ میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا، یاسمین راشد

21 Sep 2020 12:30

جی سی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں تاہم اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نہ تو جعلی ہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔ جی سی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 10 دفعہ اس معاملہ پر وضاحت دے چکی ہوں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں اور نہ ہی میڈیکل بورڈ کو بیوقوف بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی اچھی بات ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہو رہے ہیں تاہم اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔


خبر کا کوڈ: 887521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887521/نواز-شریف-کی-رپورٹس-نہ-جعلی-ہیں-اور-میڈیکل-بورڈ-کو-بیوقوف-بنایا-گیا-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org