0
Monday 21 Sep 2020 12:33

سندھ حکومت کیجانب سے کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز

سندھ حکومت کیجانب سے کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے اعلان کردہ کراچی پیکج پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت و مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت ملیر سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک سڑک کی تعمیر شروع کردی گئی ہے، جو کراچی پیکج کا حصہ تھی۔ اس حوالے سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اس منصوبے کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سعودآباد چورنگی تا تھڈو نالہ تک معیاری شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے، اس شاہراہ پر ملیر کھوکھراپار کے مقام پر قائم برج کی مرمت اور اسے دو رویہ کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا ہے کہ یہ منصوبہ سندھ حکومت کے ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے کے کراچی پیکج کا حصہ تھا، جسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہریوں سے کیے گئے اپنے وعدے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس شاہراہ کو پبلک کیلئے آئندہ ماہ کے آخر یعنی اکتیس اکتوبر 2020ء تک کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 887522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش