0
Monday 21 Sep 2020 18:04

بھارت میں 86961 نئے کورونا وائرس کیسز، 1130 کی موت

بھارت میں 86961 نئے کورونا وائرس کیسز، 1130 کی موت
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کو مات دینے والوں کی تعداد لگاتار تیسرے روز نئے کیسوں سے زائد رہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس سے 93 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔ مجموعی طور پر ملک میں جان لیوا وباء سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً 44 لاکھ ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93356 مریض شفایاب جس سے مجموعی تعداد 4396399 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 86961 نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5487580 اور 1130 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 87882 ہوچکی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں آج کورونا متاثرین میں 1036 کا اضافہ ہوا اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 65026 تک بڑھ گئی۔ آج وادی کشمیر میں 473 جبکہ جموں صوبے میں 563 کیس سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 887555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش