0
Monday 21 Sep 2020 18:13

حکومت کی مددگار اپوزیشن رہنماوں پر عوام کیسے اعتماد کریں گے، ابوالخیر محمد زبیر

حکومت کی مددگار اپوزیشن رہنماوں پر عوام کیسے اعتماد کریں گے، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک چلانے والے اپنے پہلے اجلاس میں براہ راست تقریر نشر نہ کرنے پر آپس میں لڑتے رہے، ایک دوسرے پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام لگا کر آئندہ کیلئے گارنٹی دینے کی بات کر کے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اے پی سی سے صرف چند دن قبل اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو غیر حاضر کر کے قانون سازی میں حکومت کی مدد کرتے رہے، اب وہ کس منہ سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے عوام کے پاس جائیں گے، اور عوام ان پر کیسے اعتماد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت جو ظالمانہ قوانین بنا کر عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے اس کو اسمبلی میں ووٹ دے کر حکومت کی عملی حمایت کر کے اے پی سی میں اس کی زبانی مخالفت کرکے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے نجات کیلئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اخلاص کیساتھ تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جو اے پی سی والوں کے بس کی بات نہیں۔
خبر کا کوڈ : 887558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش