QR CodeQR Code

پاکستان عوامی تحریک نے شریف برادران کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

21 Sep 2020 18:24

پی اے ٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 14 شہریوں کے قتل کی ایف آئی آر انصاف کی منتظر ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی تحریک کی اے پی سی میں مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے شریف برادران کیخلاف کارروائی کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود اور عارف چودھری نے کہا ہے کہ شریف برادران اور ان کے حواریوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پکڑا جائے، 14 شہریوں کے قتل کی ایف آئی آر انصاف کی منتظر ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی تحریک کی اے پی سی میں مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے شریف برادران کیخلاف کارروائی کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کی سلامتی کے محافظ اداروں کی کردار کشی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

انہون نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے مذہبی منافرت بھی پھیلا رہے ہیں اور لوٹ مار کا پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ جنہوں نے مجرم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار کروائے وہ پاکستان میں ہی ہیں ان کیخلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف قومی خزانے کے چور اور معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، انہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ٹرائل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 887559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887559/پاکستان-عوامی-تحریک-نے-شریف-برادران-کی-گرفتاری-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org