0
Monday 21 Sep 2020 19:03

عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی، بشارت راجہ

عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی، بشارت راجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اے پی سی کے دوران نواز شریف کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتی مفرور کو قومی اداروں پر تنقید زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف کی تقریر کو قومی میڈیا پر اجازت دی گئی، وہ عمران خان کی سیاسی و اخلاقی فتح ہے جس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ حکومت نواز شریف یا اپوزیشن سے قطعاً خائف نہیں ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر ایک مایوس شخص کی تقریر تھی جس نے ان کی اپنی ہی جماعت کیلئے مشکلات پیدا کیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کو کسی بھی طرح ایک محب وطن کی تقریر نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا دیگر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا دیوانے کا خواب ثابت ہو گا کیونکہ عدم اعتماد کی دھمکی دینے والے چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپنی بے بسی ظاہر کر چکے ہیں۔ راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک کو مشکلات سے نکال لیا ہے جبکہ اپوزیشن اسے پھر پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے لیکن پاکستان کے غیور عوام بار بار لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش