0
Monday 21 Sep 2020 19:13

اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے، عمران خان

اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے اور نون لیگ نے ایک بار پھر بھارت کے ایجنڈے کو فروغ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی قرارداد پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر حکومتی موقف دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ سارے اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہو جائیں گے، اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کے خلاف سرگرم عمل ہے، بھارت پاکستانی اداروں اور ملک میں عدم استحکام سمیت جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے، اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے، (ن) لیگ نے بھی ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا اور ایک بار پھر لندن میں بیٹھا مفرور شخص ملکی اداروں کو بدنام کر رہا ہے، نواز شریف کی تقریر اور ٹائمز آف انڈیا میں چھپی خبر ایک ایجنڈے کی عکاس ہے، ان کی تقریر کے بعد پاکستانی اداروں کے خلاف بھارتی میڈیا زہر اگل رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہے، ملک پر جب بھی کوئی آفت آئی، فوج نے اپنی قوم کا ساتھ دیا، فوج قوم کے ساتھ ہم آواز ہوکر ملک کی خدمت کر رہی ہے، لیبیا، عراق، شام جیسے ممالک کمزور فوج کے باعث تباہ ہوئے، ہم ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش