0
Monday 21 Sep 2020 20:15

دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعات کا پُرامن حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعات کا پُرامن حل ناگزیر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین میں تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں عالمی امن دن کے موقع پپس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و آشتی کی تعلیمات دیتا ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ تھا، اس کا مطلب ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ امن کا خاص تعلق ہے، نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہی دنیا میں امن لاسکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے جان کی قربانی بھی دینا پڑے تو دریغ نہیں کریں گے، کشمیری اور فلسطین کی عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، عالمی برادری کشمیر میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران کشمیری عوام اپنی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر میں 22 ہزار عورتیں بیوہ ہوچکی ہیں، ہزاروں نوجوان شہید ہوچکے ہیں اور سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی جا چکی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم میں اجاگر کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو اس کا مرکز بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 887585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش