QR CodeQR Code

پاک عوام چینی صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وزیراعظم

21 Sep 2020 20:46

وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنےعوام کی معاشی خوشحالی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چین کے سفیر یاؤ جنگ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعظم کے قائدانہ کردار پر اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے کردار کو اعلیٰ سطح پر سراہا گیا ہے۔ چین کے سفیر نے گزشتہ دنوں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے سربراہ نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 887589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887589/پاک-عوام-چینی-صدر-کے-دورہ-پاکستان-منتظر-ہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org