QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

21 Sep 2020 20:59

پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی نے سندھ کے عوام کی زندگیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں، پورا سندھ لاقانونیت اور حکمرانوں کی ڈاکا زنی کا بدنما منظر پیش کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اہم ملاقات کی، اس دوران آصف زرداری اور بلاول کی تقاریر کی روشنی میں سندھ کی حالت زار کا جائزہ لیا گیا۔ بارش و سیلاب میں سندھ خصوصاً کراچی میں شدید نقصان کا مفصل جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے پی پی حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی نے سندھ کے عوام کی زندگیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں، پورا سندھ لاقانونیت اور حکمرانوں کی ڈاکا زنی کا بدنما منظر پیش کررہا ہے۔ دریں اثنا سیف اللہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد میں جمع ہونے والوں نے قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، دولت کے انبار لگانے والوں نے ذاتی فائدے کے لئے ادارے تباہ کئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتشار کی کوششیں کرنے والے خودغرض ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 887592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887592/تحریک-انصاف-کا-سندھ-میں-پیپلز-پارٹی-کو-ٹف-ٹائم-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org