QR CodeQR Code

آنے والے دنوں میں 4 ، 5 لوگوں کو جانتا ہوں جو لاپتا ہوجائیں گے، مولا بخش چانڈیو

21 Sep 2020 21:19

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ غلطیاں کوتاہیاں مانتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نے عوام سے کبھی غداری نہیں کی، سب نے دیکھا کہ بلاول زرداری کے دائیں بائیں کون بیٹھے تھے، حکومت میں بیٹھے لوگ اتفاقی ہیں، موقع پر لائے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 4 ، 5 لوگوں کو جانتا ہوں جو لاپتا ہوجائیں گے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ گالی کے بدلے ہم گالیاں نہیں دیں گے لیکن ہم ان کا حساب کتاب کریں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ غلطیاں کوتاہیاں مانتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی نے عوام سے کبھی غداری نہیں کی، سب نے دیکھا کہ بلاول زرداری کے دائیں بائیں کون بیٹھے تھے، حکومت میں بیٹھے لوگ اتفاقی ہیں، موقع پر لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مزدور ہیں، ڈیوٹی ختم ہونے پر اجرت لے کر واپس چلے جاتے ہیں، ن لیگ سے اختلاف رکھتا ہوں لیکن ملکی مفاد میں ان سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول زرداری اور سیاسی لوگوں کی فتح ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887596/ا-نے-والے-دنوں-میں-4-5-لوگوں-کو-جانتا-ہوں-جو-لاپتا-ہوجائیں-گے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org