QR CodeQR Code

پاک چین بارڈر 31 جنوری 2021 تک کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کرینگے، عاصم سلیم باجوہ

21 Sep 2020 21:34

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نےجی بی امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے نقصانات کا اندازہ ہے اور ہم تاجروں کے نقصانات کا کسی نہ کسی حد تک ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے اور پاک چین سرحد کو اگلے سال اکتیس جنوری تک کھلا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاک چین بارڈر 31 جنوری 2021ء تک تجارت کیلئے کھلا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سابق رکن اسمبلی جاوید حسین کی قیادت میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے پیر کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسماعیل اور اعظم خان بھی شامل تھے۔ سابق رکن اسمبلی جاوید حسین کے مطابق وفد نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پاک چین سرحد کی بندش اور اس سے گلگت بلتستان اور ملک بھر میں تاجروں کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ تاجروں کے نقصانات کے کچھ نہ کچھ ازالے کیلئے پاک چین سرحد کو 31 جنوری 2021ء تک تجارت کیلئے کھلا رکھا جائے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے نقصانات کا اندازہ ہے اور ہم تاجروں کے نقصانات کا کسی نہ کسی حد تک ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے اور پاک چین سرحد کو اگلے سال اکتیس جنوری تک کھلا رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 887599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887599/پاک-چین-بارڈر-31-جنوری-2021-تک-کھلا-رکھنے-کیلئے-اقدامات-کرینگے-عاصم-سلیم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org