QR CodeQR Code

پاراچنار، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے احتجاجی ریلی

21 Sep 2020 22:23

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا، پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے ضلعی انتظامیہ کرم کی طرف سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کرم کے سٹاف سمیت سول ڈیفنس، ریوینیو, ٹی ایم اے آفسران و پٹواریان کے علاوہ سیکرٹریز ٹو پارلیمنٹرین، اراکین انجمن و تحریک حسینی، سرکاری و غیر سرکاری اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی گورنر کاٹیج سے ہوتی ہوئی ’’کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار مردہ باد‘‘ نعروں کے گونج میں ڈی سی ہاوس سے گزر کر ڈی سی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں شرکاء نے کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اور اقوام متحدہ سے درخواست کی کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کو فی الفور بند کریں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا، پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887611/پاراچنار-کشمیری-عوام-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ضلعی-انتظامیہ-کیطرف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org