0
Monday 21 Sep 2020 22:16
کاسہ لیس حکمرانوں کی فلسطین دشمنی

3 ارب ڈالر کی خاطر سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادہ

3 ارب ڈالر کی خاطر سوڈان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادہ
اسلام ٹائمز۔ سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان نے دہشت گردوں کے سرپرست ممالک کی فہرست سے اخراج اور 3 ارب ڈالر امریکی امداد کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں سوڈان کے عبوری حکمران کونسل کے سربراہ جنر عبدالفتاح البرہان اور سول نمائندے عرب امارات اور امریکا سے مذاکرات کے لیے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دو شرائط رکھ دی ہیں۔ پہلی سوڈان کو دہشگردوں کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکالا جائے اور دوسرا امریکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 ارب ڈالر کی معاشی امداد دے، تاہم دہشتگردوں کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے سوڈان دہشتگرد حملوں میں مارے گئے امریکی شہریوں کو 300 ملین ڈالر ہرجانہ دے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سوڈان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے اگلے تین سال تک عرب امارات اور امریکا سے مالی امداد بھی چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسلامی ملک سوڈان کے ترجمان وزارت خارجہ نے اسرائیل کیساتھ روابط قائم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کیساتھ روابط قائم ہیں۔ اس وقت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ سوڈان کے پاس اسرائیل سے دشمنی قائم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، امکان ہے کہ اس سلسلے میں جلد باقاعدہ مذاکرات ہوں گے، بداوی کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے اور امن معاہدہ رواں برس یا اگلے برس کے اوائل تک ہوگا۔ اس حوالے سے اسرائیل کے وزیراعظم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سوڈان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سوڈان کے فیصلے کی وجہ سے خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ تاہم سوڈان نے ان بیانات کی تردید کر دی تھی۔ قبل ازیں عرب امارات اور بحرین اسرائیل کے سامنے اعلانیہ طور پر گھنٹے ٹیک چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش