QR CodeQR Code

لنڈیکوتل میں عوام پینے کے پانی کو ترس گئے

21 Sep 2020 22:32

پوخ معین کلے کے رہائشی لیاقت شلمانی اور سکول کے طالب علموں نے پانی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے اب یہاں کے عوام انتہائی پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں، اگر حکومت نے بروقت ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ مسئلہ اور سنگین صورتحال اختیار کرسکتا، اور بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل کے لوگ پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں، لنڈی کوتل کے دور آفتادہ علاقہ لوئے شلمان شین پوخ، ملک معین کلے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ عوام بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے مکین دور دراز علاقوں سے گھدوں، موٹرسائکل، ہاتھ گاڑیوں اور سروں پر کین کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پوخ معین کلے کے رہائشی لیاقت شلمانی اور سکول کے طالب علموں نے پانی مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے اب یہاں کے عوام انتہائی پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں، اگر حکومت نے بروقت ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو یہ مسئلہ اور سنگین صورتحال اختیار کرسکتا، اور بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887616/لنڈیکوتل-میں-عوام-پینے-کے-پانی-کو-ترس-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org