0
Monday 21 Sep 2020 22:40

ٹانک پولیو مہم، ڈی پی او کا سکیورٹی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

ٹانک پولیو مہم، ڈی پی او کا سکیورٹی چیک کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی کو چیک کرنے کے سلسلے میں ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں پر پولیو کی مختلف ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کیا گیا اور پولیو کے عملے سے سکیورٹی کے حوالہ سے دریافت کیا۔ جس پر پولیو کے عملے نے سکیورٹی کے انتظامات اور اہلکاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کچھ بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ اسکے بعد پولیو کی ٹیموں کے ساتھ تعینات نفری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او ٹانک کا کہنا تھا کہ پولیو کی ٹیموں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اسلئے ہمہ وقت چاک و چوبند رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 887619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش