0
Tuesday 22 Sep 2020 09:01

نواز شریف نے 2 اسلامی ممالک کے ایماء پر تقریر کی، عارف حمید بھٹی

نواز شریف نے 2 اسلامی ممالک کے ایماء پر تقریر کی، عارف حمید بھٹی
اسلام ٹائمز۔ صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر تقریر کی، وہ کشتیاں جلا کر بولے اور شہباز شریف اور آصف زرداری کے بھی معاملات خراب کر دیئے۔ نجی ٹی وی "جی این این" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اے پی سی میں تقریر پاکستان کے قریبی دوست 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر کی۔ نواز شریف نے نہ صرف خود پر بلکہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری پر بھی خودکش حملہ کیا ہے کیونکہ ان دونوں کے معاملات کافی سیٹ تھے۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے اہم ترین ادارے پر حملہ کیا، اس کا جواب وزیراعظم عمران خان کو دینا چاہیئے تھا، نواز شریف سے بہتری کی اُمید نہ رکھیں، وہ کشتیاں جلا کر بولے ہیں۔ عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کیلئے بہت جلد بڑی فنڈنگ ہونیوالی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے دو دوست اسلامی ممالک کے نام تو نہیں لئے تاہم "اسلام ٹائمز" کے ذرائع کے مطابق یہ دونوں دوست سعودی عرب اور یو اے ای ہیں۔

"اسلام ٹائمز" کے خصوصی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای اس حوالے سے اپوزیشن اتحاد کو بڑے پیمانے پر مالی مدد دینے جا رہا ہے۔ یہ فنڈز اسرائیل کی جانب سے یو اے ای اور سعودی عرب کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے، جس کا مقصد پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے بدامنی پھیلانا ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف کیساتھ سعودی وفد کی لندن میں ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ اس ملاقات میں ہی نواز شریف کو ایجنڈا دیا گیا، جس کے فوری بعد نواز شریف اپنی بیماری بھول کر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے پر تیار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے نواز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان کے بعد نواز شریف کو ہی دوبارہ وزیراعظم بنوا دیا جائے گا اور ان کیخلاف تمام مقدمات بھی ختم کروا دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش