0
Tuesday 22 Sep 2020 09:52

14 ماہ بعد پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ، دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ

14 ماہ بعد پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ، دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 5 اگست 2019ء سے قبل کی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گپکار اعلامیہ پر کاربند ہے۔ پی ڈی پی کے کم و بیش سبھی لیڈران ایک سال سے زائد کے عرصے کے بعد پہلی بار ملے اور پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی معاملات پر اہم گفت و شنید کی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ پی ڈی پی کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور تمام فریقین کے ساتھ بات چیت اور مفاہمت کی وکالت کرے گی، جس کا خاکہ پی ڈی پی کے نقشہ راہ میں پہلے ہی کھینچا گیا ہے اور دور حاضر میں ماضی کے برعکس وہ اور زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔

میٹنگ میں کہا گیا کہ پی ڈی پی مرحوم مفتی محمد سعید کے نظریہ کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے کام جاری رکھے گی۔ میٹنگ میں کہاگیا ’’5 اگست 2019ء کے بعد غلط تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ جموں کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں جو در حقیقت قبرستان کے امن سے ملتا جلتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ابھی بھی حیرت زدہ ہیں کیوں ان پر ہر طرح کے کشمیری مخالف اقدامات، جیسے اقامتی قوانین وغیرہ کو زبردستی تھوپا جارہا ہے اور یہ اقدامات لوگوں کے غم و غصے میں مزید اضافہ کرنے کے علاوہ ناانصافی کا مقابلہ کرنے کا عزم وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ میٹنگ میں پارٹی کے سنیئر لیڈروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی غیرقانونی طور پر چھینے گئے لوگوں کے وقار اور حقوق کی بحالی کے لئے محبوبہ مفتی کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 887650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش