0
Tuesday 22 Sep 2020 09:52

بھارت میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زائد افراد کورونا انفیکشن سے شفایاب

بھارت میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زائد افراد کورونا انفیکشن سے شفایاب
اسلام ٹائمز۔ بھارت بھر میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کووڈ 19) سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس سے ملک میں قومی اوسط کورونا صحتیابی شرح تیزی سے بڑھتی ہوئی 80 فیصد سے تجاوز کرتے ہوئے 80.12 فیصد ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں 93356 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہفتہ کو 94612 اور اتوار کو 95880 کورونا مریض صحتیاب ہوئے تھے۔ وزارت کے مطابق ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر اہتمام ریاستوں میں کورونا ریکوری شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 887653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش