QR CodeQR Code

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

22 Sep 2020 10:08

11 ستمبر 2012ء کو بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت آج بھی ہوگی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 11 ستمبر 2012ء کو بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ ورثا آٹھ سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887665/سانحہ-بلدیہ-فیکٹری-کیس-کا-محفوظ-فیصلہ-ا-ج-سنائے-جانے-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org