QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات یو این کی ناکامیوں کے مظاہر ہیں، شاہ محمود

22 Sep 2020 10:22

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ورچول خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہو رہا ہے، قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی دیرینہ اور واضح ناکامیوں کے مظاہر ہیں۔ اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ورچول خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے استصواب رائے کے حق کا وعدہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے حق کے حصول کے لئے آج بھی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہو رہا ہے، قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بےبسی دکھائی دیتی ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے معاملے میں باہمی تعاون کم ترین سطح پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 887668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887668/مقبوضہ-کشمیر-اور-فلسطین-کے-تنازعات-یو-این-کی-ناکامیوں-مظاہر-ہیں-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org