QR CodeQR Code

عسکری قیادت سے ملاقات

اپوزیشن کو فون کرکے بلایا گیا، شیری رحمان

22 Sep 2020 10:36

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یہ نئی روش اختیار کی ہے کہ پہلے ان کیمرا میٹنگ میں بلاتے ہیں اور پھر اگلے دن مرچ مصالحہ لگا کر ہیڈلائن لگواتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے عسکری قیادت سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ اس ملاقات کے لیے اپوزیشن کو فون کرکے بلایا گیا اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان سے متعلق حساس معاملے پر بات کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم جب وہاں پہنچے تو میں نے سوال کیا کہ اس اجلاس کی سربراہی وزیراعظم کیوں نہیں کر رہے؟۔2019ء میں کشمیر کے معاملے پر بھی وزیراعظم دوسرے کمرے میں بیٹھے تھے۔ شیری رحمان نے واضح کیا کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، آرمی چیف نے پارلیمانی نظام کو مستحکم کرنے کی بات ضرور کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یہ نئی روش اختیار کی ہے کہ پہلے ان کیمرا میٹنگ میں بلاتے ہیں اور پھر اگلے دن مرچ مصالحہ لگا کر ہیڈلائن لگواتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887672/اپوزیشن-کو-فون-کرکے-بلایا-گیا-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org