0
Tuesday 22 Sep 2020 10:36
عسکری قیادت سے ملاقات

اپوزیشن کو فون کرکے بلایا گیا، شیری رحمان

اپوزیشن کو فون کرکے بلایا گیا، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے عسکری قیادت سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ اس ملاقات کے لیے اپوزیشن کو فون کرکے بلایا گیا اور کہا گیا کہ گلگت بلتستان سے متعلق حساس معاملے پر بات کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم جب وہاں پہنچے تو میں نے سوال کیا کہ اس اجلاس کی سربراہی وزیراعظم کیوں نہیں کر رہے؟۔2019ء میں کشمیر کے معاملے پر بھی وزیراعظم دوسرے کمرے میں بیٹھے تھے۔ شیری رحمان نے واضح کیا کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، آرمی چیف نے پارلیمانی نظام کو مستحکم کرنے کی بات ضرور کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یہ نئی روش اختیار کی ہے کہ پہلے ان کیمرا میٹنگ میں بلاتے ہیں اور پھر اگلے دن مرچ مصالحہ لگا کر ہیڈلائن لگواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش