QR CodeQR Code

دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس

22 Sep 2020 10:56

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یو این کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے انصاف، باہمی احترام اور ممالک کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ قانون کی بالادستی یقینی بنائے اور تعاون بڑھائے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے ممالک کو آپس میں تعاون کر کے اقوام متحدہ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ یواین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کورونا نے سب سے زیادہ پسماندہ ممالک کو متاثر کیا ہے۔ کورونا وبا کے سبب اس بار جنرل اسمبلی کا آج سے سالانہ اجلاس بھی آن لائن ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 887678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887678/دنیا-میں-گورننس-کی-بہتری-کے-لیے-مل-کر-کام-کرنا-ہو-گا-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org