0
Tuesday 22 Sep 2020 10:56

دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس

دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کثیرالجہتی چیلنجز درپیش ہیں مگر کثیرالجہتی حل نہیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں گورننس کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے انصاف، باہمی احترام اور ممالک کی برابری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ قانون کی بالادستی یقینی بنائے اور تعاون بڑھائے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ تمام چھوٹے بڑے ممالک کو آپس میں تعاون کر کے اقوام متحدہ کو مضبوط کرنا چاہیے۔ یواین کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کورونا نے سب سے زیادہ پسماندہ ممالک کو متاثر کیا ہے۔ کورونا وبا کے سبب اس بار جنرل اسمبلی کا آج سے سالانہ اجلاس بھی آن لائن ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 887678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش