QR CodeQR Code

لاہور، بین المذاہب مکالمہ کا وفد کرتار پور روانہ

22 Sep 2020 11:03

وفد کی قیادت چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء اور چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کر رہے ہیں۔ وفد میں ساجد کرسٹوفر، سہیل احمد رضا، علامہ محمد شفیق بٹ، قاسم علی قاسمی، فادر اشفاق انتھونی، قاری خالد محمود، ڈاکٹر بدر منیر، پادری سلیم کھوکھر، سید محمود غزنوی، علامہ اصغر عارف چشتی سمیت دیگر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف مذاہب کے مابین خوشگوار ماحول کو تقویت دینے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا وفد کرتار پور روانہ ہوگیا۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا اعلیٰ سطح کا وفد لاہور میں لارنس روڈ کیتھڈرل چرچ سے روانہ ہوا۔ وفد کی قیادت چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء اور چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کر رہے ہیں۔

وفد میں ساجد کرسٹوفر، سہیل احمد رضا، علامہ محمد شفیق بٹ، قاسم علی قاسمی، فادر اشفاق انتھونی، قاری خالد محمود، ڈاکٹر بدر منیر، پادری سلیم کھوکھر، سید محمود غزنوی، علامہ اصغر عارف چشتی سمیت دیگر شامل ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب بنیادی طور پر انسانیت کو امن کا پیغام دیتے ہیں، مگر کچھ شرپسند عناصر مذاہب کے درمیان تناؤ کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ کرتار پور دورے کا مقصد بین المذاہب تعلقات کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ پوری دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887682/لاہور-بین-المذاہب-مکالمہ-کا-وفد-کرتار-پور-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org