0
Tuesday 22 Sep 2020 11:44
اے پی سی سے جنم لینے والی پی ڈی ایم پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے

نواز شریف نے اے پی سی میں بھارت کی زبان بولی، فیاض چوہان

نواز شریف نے اے پی سی میں بھارت کی زبان بولی، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے بطن سے جنم لینے والی پی ڈی ایم دراصل پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ہے۔ نواز شریف نے اے پی سی میں مودی، اجیت دیول اور میجر گورو آریا کی زبان بولی۔ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے سیاسی و معاشی مفادات کی دشمن طاقتوں سے مطابقت کا ثبوت دیا، نواز شریف کی سوا گھنٹے کی تقریر نے حقیقتاً شہباز شریف کی دو سالہ محنت کا گلا گھونٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح نواز شریف اپنا الو سیدھا کرنے کیلئے اپوزیشن کا کندھا استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والے شہباز شریف، بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے نے حالیہ ہفتے آرمی و آئی ایس آئی چیف سے ملاقات کی۔ ایک طرف عسکری حکام سے ملاقاتیں اور دوسری جانب کینہ اور بغض و عناد کا اظہار اپوزیشن کی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے ذریعے عوام آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے منفی جذبات اور احساسات سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں، عوام ملک دشمن طاقتوں کی گود میں پلنے والے کسی عنصر کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش