QR CodeQR Code

بلوچستان، کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 7 سکولز بند

22 Sep 2020 11:26

سکول ملازمین اور طلباء کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک صوبے کی 7 جامعات سمیت 25 سے زائد سرکاری تعلیمی ادارے بند کئے جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مزید 7 سکول بند کر دیئے گئے، محکمہ تعلیم حکام کے مطابق کوئٹہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول موتی رام روڈ سے 20، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی شیخان کوئٹہ سے 6، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منو جان روڈ کوئٹہ سے 2، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نواب غوث بخش رئیسانی کوئٹہ سے 2، گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کوہلو سے 4، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈیرہ بگٹی سے 2 اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سوئی کالونی سے بھی 2 کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ان سکولز کو پانچ روز کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سکول ملازمین اور طلباء کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک صوبے کی 7 جامعات سمیت 25 سے زائد سرکاری تعلیمی ادارے بند کئے جا چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 887693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887693/بلوچستان-کورونا-وائرس-کے-کیسز-رپورٹ-ہونے-پر-مزید-7-سکولز-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org