QR CodeQR Code

مانسہرہ میں بچی درندگی کا شکار، ملزم کو اہل علاقہ نے پولیس حراست سے چھڑوا لیا

22 Sep 2020 12:35

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ بچی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے بکھوال میں گھر کے سامنے سے 3 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے بچی کو کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر گلی میں پھینک دیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے ملزم کی شناخت ہونے پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے رشتے داروں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے ملزم کو چھڑوا لیا۔ واقعے کے خلاف شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ بچی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، جلد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 887714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887714/مانسہرہ-میں-بچی-درندگی-کا-شکار-ملزم-کو-اہل-علاقہ-نے-پولیس-حراست-سے-چھڑوا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org