0
Tuesday 22 Sep 2020 12:36

سرگودھا، مڈھ رانجھا میں گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

سرگودھا، مڈھ رانجھا میں گن پوائنٹ پر شوہر کے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں خاتون خانہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ ملزمان نے خاتون کو ہمراہ لے جا کے ویرانے میں رات کی تاریکی میں دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈی پی او نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق قصبہ مڈھ رانجھا کے گاؤں گھلا پور میں نصف رات کو مسلح شخص نے ساتھی کے ہمراہ رضا حسین کے گھر داخل ہو کر شہری کی مشکیں کس کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے اور خاتون خانہ تاج بی بی کے نیند سے بیدار ہو جانے پر دونوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے خاتون کو ہمراہ گھر سے باہر ویرانے میں لیجا کر رات کی تاریکی میں دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور غیر حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اس واردات پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے رضا حسین کی مدعیت میں سلیمان عرف مانی اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 376/392/449 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر اور دیگر شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مدعی مقدمہ سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا نے وقوعہ سے متعلق بریفنگ دی تو ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کو میرٹ پر بروقت مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود سے واردات کے بارے معلومات حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 887715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش