0
Tuesday 22 Sep 2020 12:43

خیبر پختونخوا میں مڈل اور پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں مڈل اور پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا، کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے، جبکہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں، مختلف اسکولوں میں اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو بند کیا گیا ہے، جن اسکولوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ہوگی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش