0
Tuesday 22 Sep 2020 13:50

باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ سیکٹر میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار فائرنگ سے سپاہی صابرشاہ شہید ہو گیا، پاک افغان پاک فوج کی چوکی پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔ بارڈر کے ساتھ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے تاہم افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسے حملے ہوئے ہیں جن میں پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش