0
Tuesday 22 Sep 2020 15:10

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کا آغاز کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 28 ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے اسکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سندھ میں 6 سے 8 تک کی کلاسیں 28 ستمبر سے کھلیں گی، سندھ کے تمام اسکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل فیصلہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کیا تھا، ایس او پیز پر مکمل عمل ہونے تک بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، مختلف اضلاع میں اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو دیکھ رہا ہوں۔ خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی اور کہا چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 887748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش