0
Tuesday 22 Sep 2020 15:57

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پلان میں ساٹھ سے زائد امیر ممالک شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہیں، عالمی ادارہ صحت کی معاونت کرنے والے ممالک میں امریکا اور چین شامل نہیں ہوں گے۔ 2021 کے آخر تک دو ارب روپے کی ویکسین تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 156 ممالک اس پروگرام میں شریک ہیں۔ چند روز قبل  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کافی مقدارمیں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہرماہ لاکھوں کورونا ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ہیلتھ ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد24 گھنٹے میں ویکسین کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 69 ہزار 298 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 14 لاکھ 82 ہزار 599متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 31 لاکھ 10 ہزار85 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 3 ہزار 216 رہ گئی ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار506افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 45 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 37 ہزار350 اموات ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش