0
Monday 1 Aug 2011 23:36

صدر زرداری سے امریکی نمائندے مارک گراسمین کی ملاقات، امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے، صدر زرداری

صدر زرداری سے امریکی نمائندے مارک گراسمین کی ملاقات، امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے ملاقات کی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی شرائط کا تعین کرنا ہو گا۔ صدر آصف زرداری نے مارک گراسمین سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی واضح اور تحریری شرائط نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فریق غلط وقت پر غلط قدم اٹھا سکتا ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ طویل المدتی، کثیرالجہتی اور پائیدار تعلقات، باہمی مفادات، اعتماد اور احترام پر مبنی ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن مدد کرے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے، صدر آصف زرداری کا امریکی ایلچی مارک گراسمین سے مطالبہ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کیخلاف تعاون کی حدود کا واضح تعین کریں اور کولیشن سپورٹ فنڈ کے بقایا جات جلد ادا کیے جائیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان مارک گراسمین نے ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف تعاون کی شرائط و ضوابط پہلے سے واضح ہونا چاہئیں۔ اسطرح یکطرفہ کارروائیوں اور ایک دوسرے کے الگ الگ موقف کے منفی اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔ 
صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی اعتماد کے رشتے کے تحت طویل المیعاد ہونا چاہیں۔ امریکا اپنے ذمے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات ادا کرے۔ پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں میں آسان رسائی فراہم کرے۔ مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تجاویز کا کھلے طور پر جائزہ لیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 88776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش