QR CodeQR Code

اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، سردار عثمان بزدار

22 Sep 2020 17:02

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مایوس عناصر کی آل پارٹیز کانفرنس بھی مایوس کن رہی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، جس میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علیم خان کو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے، مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے، مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔


خبر کا کوڈ: 887764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887764/اپوزیشن-نے-ایک-بار-پھر-ثابت-کیا-کہ-وہ-صرف-ذاتی-مفادات-کا-تحفظ-چاہتی-ہے-سردار-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org