QR CodeQR Code

ثابت ہوا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا، ترجمان

22 Sep 2020 17:09

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے آج سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے، متاثرین کو 8 برس تک فیصلے کا انتظار کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے آج سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوتا ہے کہ کیس سے ایم کیو ایم کا تعلق نہیں تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے، متاثرین کو 8 برس تک فیصلے کا انتظار کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 887772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887772/ثابت-ہوا-ہے-کہ-سانحہ-بلدیہ-ٹاو-ن-کیس-سے-ایم-کیو-کا-تعلق-نہیں-تھا-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org