QR CodeQR Code

نثار کھوڑو کو گرفتاری کا خدشہ، عدالت سے رجوع کرلیا

22 Sep 2020 17:22

پی پی رہنما نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو بھی قومی احتساب بیورو کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نثار کھوڑو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے مجھے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت 2 مختلف انکوائریز میں طلب کر رکھا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 887781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887781/نثار-کھوڑو-کو-گرفتاری-کا-خدشہ-عدالت-سے-رجوع-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org