QR CodeQR Code

بلوچستان، 4 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی سخت سکیورٹی کے حصار میں جاری

22 Sep 2020 17:34

مہم کے دوران 10 ہزار 585 ٹیمیں، 8 ہزار 988 موبائل ٹیمیں، 941 فکسڈ سائٹ اور 594 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد ادارے مزید متحرک ہو گئے، چار روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی سخت سکیورٹی کے حصار میں جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیو کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد 20 ہو گئی، مہم کے دوران 10 ہزار 585 ٹیمیں، 8 ہزار 988 موبائل ٹیمیں، 941 فکسڈ سائٹ اور 594 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 887787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887787/بلوچستان-4-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-ا-ج-دوسرے-روز-بھی-سخت-سکیورٹی-کے-حصار-میں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org