0
Tuesday 22 Sep 2020 17:56

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے، جمالدینی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے، جمالدینی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان تعلیمی اداروں میں تعلیمی عمل کے آغاز کے تناظر میں وائرس کے پھیلنے کی صورتحال کی مؤثر مانٹیرنگ کر رہا ہے، کورونا وائرس کے موجودہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت بلوچستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ فرانسس گرامر اسکول کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے دوران گفتگو کیا، سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کورونا کی ایس او پیز کا جائزہ اورمختلف کلاسز کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر کورونا وائرس سیل بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر نقیب نیازی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت زہری بھی موجود تھے۔

کورونا وائرس سیل بلوچستان کی ریپڈ رسپانس کی ٹیم نے سینٹ فرانسس گرامر اسکول کے اساتذہ اور طالبعلموں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سمپل لیے۔ سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر سے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا جائے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 887788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش