0
Tuesday 22 Sep 2020 18:21

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو طلب کرلیا

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔ نیب ذرائع  نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد کے آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ نیب نے مولانافضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کیخلاف اشیا کی خریداری میں خورد برد کا الزام تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو طلب کیا تھا۔ نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمٰن کے گھر بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کشمنر کی ملازمت کے دوران بھرتیوں میں بےقاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خرد برد کی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ضیا الرحمٰن کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ ضیا الرحمٰن کا تبادلہ حال ہی کراچی ہوا تھا اور بعض سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 887789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش