0
Tuesday 22 Sep 2020 20:37

بلدیہ فیکٹری کیس فیصلہ، سعید غنی اور فیصل سبزواری آمنے سامنے آگئے

بلدیہ فیکٹری کیس فیصلہ، سعید غنی اور فیصل سبزواری آمنے سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔ ٹوئٹر پر فیصل سبزواری اور سعید غنی کے درمیان مکالمہ ہوا ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین سے ہمدردی ہے، رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتا ہے ایم کیو ایم پاکستان کا تعلق نہیں۔ اس بیان پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بتا دیں حماد صدیقی کون ہیں، بھولا اور چریا کون ہیں؟ رؤف صدیقی کا نام آگ لگانے اور لگوانے والوں میں تو تھا ہی نہیں۔

جواب میں فیصل سبزواری نے لکھا کہ یہ تینوں سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے، آپ کی حکومت نے سانحے کی 3 کے قریب جے آئی ٹی کیوں بنائیں؟ پہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟ فیصل سبزواری نے لکھا کہ وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ حکومت نے کیا کیا؟ عذیر بلوچ، ظفر بلوچ وغیرہ صدر، وزیراعلیٰ کو جانتے بھی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 887800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش