0
Tuesday 22 Sep 2020 20:57

ملک میں احتساب کا عمل سخت اور بلاتفریق ہونا چاہیے، اسلامک لائرز موومنٹ

ملک میں احتساب کا عمل سخت اور بلاتفریق ہونا چاہیے، اسلامک لائرز موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ اسلامک لائرز موومنٹ پاکستان کے صدر ایڈووکیٹ خان افضل نے ملک میں احتساب کے عمل کو سخت و بلاتفریق ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، آئی ایل ایم کے تحت دسمبر کے آخری ہفتہ ملک گیر وکلاء کنونشن منصورہ لاہور میں ہوگا، جس سے سینیٹر سراج الحق و دیگر رہنما خطاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب اور مختلف لائرز فورم کے وکلاء سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر آئی ایم ایل کے صوبائی صدر سردار اکبر اجن ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شعاع النبی ایڈووکیٹ و دیگر مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔ خان افضل نے کہا کہ وکلاء برادری کو قومی مفاد اور سستا و فوری انصاف کیلئے آپس میں متفق اور بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ شرعی سزاؤں پر عمل درآمد کرکے ملزمان کو معاشرے کی اصلاح و عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 887801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش