0
Tuesday 22 Sep 2020 23:10

پاراچنار کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا حکومت سے مراعاتی پیکج کا مطالبہ

پاراچنار کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا حکومت سے مراعاتی پیکج کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں، حکومت ان اداروں کو خدمات جاری رکھنے اور طلبہ کو فیسوں میں زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ دینے کیلئے مراعاتی پیکج دے۔ پاراچنار میں پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز اور سربراہان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید شعبان علی، صدر پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ماہر حسن، سر زاہد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، اس لئے ان اداروں کو خدمات جاری رکھنے کیلئے مراعاتی پیکج منظور کیا جائے تاکہ طلبہ کیساتھ فیسوں میں زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی اور حکومت نے فیسوں کے حوالے سے ڈسکاؤنٹ دینے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر بھرپور عمل ہو رہا ہے اور فیسوں کی معافی یا ڈسکاؤنٹ کا مسئلہ مقامی نہیں بلکہ ملکی سطح کا ہے اور ملکی سطح پر جو بھی فیصلہ ہوا ہم اس پر عمل کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار میں بعض عناصر نے طلبہ کو فیس معافی کیلئے احتجاج پر اکسایا جو کہ انتہائیں افسوسناک ہے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے تحقیقات کرکے اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 887805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش